News Ticker

Allama Khadim Hussain Razvi | Watch Great Speech at Rahawalpur on 17th April, 2018

By Sadqe Ya Rasool Allah - Wednesday, 18 April 2018 No Comments

Allama Khadim Hussain Razvi | Watch Great Speech at Rahawalpur on 17th April, 2018







1h
تجسس(جاسوسی کرنا، ٹوہ میں لگنا) اور اس کے سنگین نتائج ‘‘

اسلام نے ہر اس چیز کو حرام قرار دیا ہے جس میں لوگوں کا دینی یا دنیاوی نقصان ہو۔/ انہی اعمال میں ایک اہم عمل" بُرا گمان کرنا" ہےجس سے اسلام نے منع فرمایا ہے۔ / برا گمان ہی تجسس یعنی سراغ لگانے کا سبب بنتا ہے۔/ اسلام نے ٹوہ میں لگنے اور عیب جوئی کرنے سے منع فرمایاہے۔/ تجسس کے ساتھ ساتھ غیبت سے بھی اللہ تعالٰی نے منع فرمایا ہے(الحجرات: 12(۔/ اسلام نے ظاہری اعمال کو ہی پرکھنے کا معیار بنایا ہے۔/ بغیر اجازت کسی کی بات سننا دین میں منع ہے۔/ گھر میں داخل ہونے سے پہلے اجازت لینے کا حکم ہے(النور: 27)

📢 #اسلامی-احکامات-کے-فوائد-

برے گمان سے بچنے کے فوائد: انسان خود بھی گناہوں سے بچ جاتا ہے کیونکہ بُرا گمان (خیال) کرناہی گناہ ہے( حجرات: 12)

تجسس سے دور رہنے کے فوائد:لوگوں کے رازوں کی حفاظت ۔/ عزتوں کی قدردانی۔/ گھر کے رازوں کے ساتھ ساتھ پردے کی حفاظت

📢 #مکمل-ایمان-کی-نشانیاں-


آپس میں بھائی چارہ کا قیام (الحجرات:10)۔/

ایک دوسرے کی خیر خواہی کا جذبہ۔/

دوسروں کے لئے وہ ہی پسند کرنا جو اپنے لئے پسند ہو(بخاری و مسلم)۔/

دوسرے مسلمان کو اپنے اوپر ترجیح دینا۔/

دوسروں کی عزت کا خیال رکھنا۔/

دوسروں کے معاملات کی اصلاح کرنا۔/

دوسروں کے راز کی حفاظت کرنا۔/

صلہ رحمی کرنا۔/

مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا وغیرہ۔/

یہ سب کامل ایمان کی علامات ہیں

📢 تجسس(جاسوسی وٹوہ میں لگنے)کے نقصانات اور اسکی قسمیں

راز کھل جاتے ہیں۔ / عیب ظاہر ہوجاتے ہیں۔/ لوگوں کے سامنے کسی کا عیب ذکر کرنے سےاس کی رُسوائی ہوتی ہے اور اس طرح زندگی بھی برباد ہوسکتی ہے۔/ اپنا بھی دین اور دنیا تباہ ہوجاتی ہے۔/ اللہ اس انسان کے رازوں کو ظاہر کردیتا ہے جو دوسروں کے راز ڈھونڈتا ہے(ترمذی)۔/ باہمی اختلافات جنم لیتے ہیں،(نفرت ودشمنیاں پیداہوتی ہیں)۔/ قطع تعلقی عام ہوجاتی ہے

📢 #باتیں-سننے-عیب-جوئی-کرنے-اور-گھر-میں-جھانکنے-کی- #وعید-

بغیر اجازت باتوں کو سننے والے کے کان میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا(بخاری)۔/ ایسے انسان سے اللہ بہت سخت ناراض ہوتا ہے۔/

نبی علیہ السلام نے گھر میں جھانکنے والے کو آنکھ پھوڑ ے جانے کی وعیدسنائی(بخاری و مسلم)

عیب جوئی کرنےوالابہت بڑا فسادی ہے(ابو داود)۔/ عیب جوئی کرنا حیا ءسے عاری ہو جانے کی علامت ہے

📢 #برا-گمان-کرنے-والے-کی-علامتیں-

جو برے گمان اور وہم کو فروغ دیتا ہے۔/ اس کے لئے وہ ہر حربہ اختیار کرتا ہے۔/ ہر فساد کاراستہ اختیارہے۔/ میڈیا کے ذریعہ پھیلائی ہوئی غلط خبروں کا سہارا لیتا ہے۔/ جن جن طریقوں سے دوسرے کی عزت کو مجروح کیا جا سکتا ہے وہ سب اختیار کرتا ہے۔/ اپنی طرف سے جھوٹی باتیں بناکر پھیلاتا ہے۔/مسلمانوں پر طنز کرتا ہے۔/ دوسروں کا مذاق اڑانے کے لئے عجیب و غریب جملے اور تصویریں بناتا ہے...
طالب دعا..زیڈ اے ٹی



No Comment to " Allama Khadim Hussain Razvi | Watch Great Speech at Rahawalpur on 17th April, 2018 "