News Ticker

Owais Raza Qadri Naats | Latest Best Mehfil E Naat at Multan 27 April 2018

By Sadqe Ya Rasool Allah - Tuesday, 1 May 2018 No Comments

Owais Raza Qadri Naats | Latest Best Mehfil E Naat at Multan 27 April 2018


Owais Raza Qadri Naats | Latest Best Mehfil E Naat at Multan 27 April 2018




اللہ بزرگ و برتر نے انسان اور اس کی اہمیت برابر رکھی مگر اسکی اہلیت رنگ نسل زبان ایک دوسرے سے مختلف بنائ، تمام انسانوں کے آئ کیو لیول مختلف ہوتے ہیں ،

ایک شخص ایک ہی بات کو چند سیکنڈ میں سمجھ لیتا ہے تو دوسرے اسی بات کو مختلف اوقات میں سمجھتے ہیں،

ایک شعبہ کسی ایک کیلئے نہایت کٹھن جبکہ وہی شعبہ کئ دوسروں کیلئے پسندیدہ ہوتا ہے کیونکہ ان میں اس شعبہ کو سمجھنے کی صلاحیت زیادہ موجود ہوتی ہے، اسی طرح تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی ذہنی استعداد مختلف ہوتی ہے مگر ہمارے ہاں والدین اور اساتذہ دونوں ہی ان مختلف طبیعت و ذہن والے بچوں کو ایک ہی سانچے میں ڈھالنے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے ان معصوموں کی شخصیت ہی بگاڑ دیتے ہیں،

ماں باپ ہوں یا اساتذہ بچے کو کچھ ہی عرصہ میں جانچ سکتے ہیں کہ یہ ذہانت
کی کس کیٹیگری میں آتا ہے ، پھر اسکے ذہن کے مطابق ہی اس کی تربیت کی جاسکتی ہے ، مگر ہمارا تعلیمی نظام تو اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہی ، والدین بھی دائرے میں چوکور کو فٹ کرنے میں تن من دھن کا زور لگادیتے ہیں،
ان میں صلاحیت بزنس کرنے کی ہے ، زبردستی ڈاکٹر بننے کا شوق ان پر تھوپ دیا جاتا ہے۔۔۔۔

اس ساری جدوجہد میں بچوں کو خوب رگڑا لگتا ہے ، ان پر ذہنی و جسمانی تشدد روا رکھا جاتا ہے ، جس کے نتیجے میں کئ افسوسناک حادثے پیش آچکے ہیں جن میں یا تو بچے جان کی بازی ہار گئے یا لہولہان ہوتے نظر آئے،
اس بے بس مخلوق پر رحم کیا جائے ، انکے ذہن پڑھنے کی کوشش کی جائے۔

سائرہ بابر

Tags:

No Comment to " Owais Raza Qadri Naats | Latest Best Mehfil E Naat at Multan 27 April 2018 "