News Ticker

Owais Raza Qadri | New Mehfil e Naat May 2018 at Faisalabad Full Mehfil Must Watch It.

By Sadqe Ya Rasool Allah - Tuesday, 8 May 2018 No Comments

Owais Raza Qadri  | New Mehfil e Naat May 2018 at Faisalabad Full Mehfil Must Watch It.



Owais Raza Qadri  | New Mehfil e Naat May 2018 at Faisalabad Full Mehfil Must Watch It.





دُرود شریف پڑھتے وقت یہ جاننا چاہیئے.........

کہ فضل و رحمت کے کون کون سے خزانے پاتا ہے
جب اللَّهُمَّ کہتے ہیں, تو رحمتِ الہی کے بحرِ بیکراں میں داخل ہو جاتے ہیں‫‫.
حضرت حسن بصری "رحمۃ الله علیہ" نے فرمایا کہ بندہ جب اللَّهُمَّ کہتا ہے
تو گویا وہ الله تعالی کے تمام اسماء کو یاد کر لیتا ہے
اور جب صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ کہتا ہے تو وہ سیدِ عالم ﷺ کے فضل و کرم کے سمندر میں غوطہ زن ہو جاتا ہے اور جب اس کے ساتھ وَعَلٰی آله وسلم کہتا ہے تو ان کے فضائل و کمالات میں غرق ہو جاتا ہے. جب بندہ ان سمندروں میں غوطہ زن ہوتا ہے تو پھر محروم و مایوس نکلنے کی کیا صورت ہے.

جس وقت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ الله علیه کو حضرت شیخ اجل عبدالوہاب تقی رحمۃ الله علیه نے مدینہ منورہ کے سفر کے لئے رخصت فرمایا
تو ارشاد فرمایا کہ تم یاد رکھو کہ اس سفر میں بعد اداۓ فرائض نبئ کریم ﷺ کے صلٰوۃ و سلام بھیجنے سے بلند تر کوئی عبادت نہیں جب ان سے اس کی تعداد دریافت کی گئی تو فرمایا یہاں کوئی تعداد نہیں جتنا ہو سکے پڑھو اسی سے رطب اللساں رہو اور اسی کے رنگ میں رنگے جاؤ.
اس وقت کے علاوہ وہ طالب کو تلقین فرمایا کرتے تھے کہ روزانہ حضور ﷺ پر دُرود شریف کو ہزار مرتبہ سے کم نہ مقرر کرنا چاہیئے. اگر اتنا نہ ہو سکے تو پانچ سو بار لازمی ہو
گویا کہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ اور اپنے لئے تین سو سے کم ہرگز نہ تجویز کرتے تھے اور سونے سے پہلے بھی یقیناً وقت کو خالی نہ رکھنا چاہیئے اور صلوٰۃ و سلام کے فضائلِ عظیمہ اور مطالبِ جلیلہ میں سے ایک یہ ہے کہ امت کی رسائی بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہو جاتی ہے.

فرمانِ مصطفی صلّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم:
جس نے مجھ پر دن میں ایک ہزار مرتبہ دُرُود پاک پڑھا ،وہ مرے گا نہیں جب تک جنّت میں اپنا ٹِھکانہ نہ دیکھ لے۔..
(التَّرغِیب وَالتَّرہِیب، ج۲،ص۳۲۸،الحدیث:۲۲ —)

محبت سے دُرود پاک پڑھ لیجئے
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِہٖ وَسَلِّمُ

Tags:

No Comment to " Owais Raza Qadri | New Mehfil e Naat May 2018 at Faisalabad Full Mehfil Must Watch It. "