News Ticker

Qari Shahid Mahmood | New Live Punjabi Mehfil e Naat Must watch it April 2018

By Sadqe Ya Rasool Allah - Tuesday, 8 May 2018 No Comments

Qari Shahid Mahmood | New Live Punjabi Mehfil e Naat Must watch it April 2018


Qari Shahid Mahmood | New Live Punjabi Mehfil e Naat Must watch it April 2018




معمولات یومیہ قسط 2
سونے سے پہلے کی سنتیں......٢
*: وضو کر کے سونا ۔۔۔
*: سیدھی کروٹ پر سونا ۔۔۔۔
*: سونے سے پہلے دعاء پڑھ کر سونا۔۔ ( درج ذیل احدیث میں دعا کو نمایا کیا ہوا ہے جو آسانی سے یاد کر سکیں یاد کر لیں )
*: چہرے کے نیچے سیدھا ہاتھ رکھ کر سونا۔۔
اسلئے کہ حدیث میں ہے :
حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم اپنی خواب گاہ میں آؤ تو نماز کی طرح وضو کرو، پھر اپنے داہنی جانب پر لیٹ جاو اس کے بعد کہو (ترجمہ) اے اللہ! میں نے تجھ سے امیدوار اور خائف ہو کر اپنا منہ تیری طرف جھکا دیا اور (اپنا) ہر کام تیرے سپرد کر دیا اور میں نے تجھے اپنا پشت و پناہ بنالیا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ تجھ سے (یعنی تیرے غضب سے) سوا تیرے پاس کے کوئی پناہ کی جگہ نہیں ہے۔ اے اللہ میں اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائی ہے اور تیرے اس نبی پر (بھی) جسے تو نے (ہدایت خلق کے لئے) بھیجا ہے پس اگر تو اسی رات میں مرا تو ایمان پر مرے گا اور اس دعا کو اپنا آخری کلام بنا، براء کہتے ہیں کہ میں نے ان کلمات کو نبی ﷺ کے سامنے دہرایا تو جب میں امنت بکتابک الذی انزلت پر پہنچا تو میں نے کہا ورسولک آپ ﷺ نے فرمایا نہیں بلکہ وبنبیک الذی ارسلت کہہ۔
دوسری حدیث میں ہے :
حضرت حفصہ زوجہ نبی کریم ﷺ سے روایت ہے کہ آپ جب سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھ لیتے پھر فرماتے۔ اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَکَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ ۔ اے اللہ مجھے اس دن اپنے عذاب سے بچائیے جس روز آپ اپنے بندوں کو اٹھائیں گے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَکَ فَتَوَضَّأْ وُضُوئَکَ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلَی شِقِّکَ الْأَيْمَنِ ثُمَّ قُلْ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْکَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْکَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْکَ إِلَّا إِلَيْکَ اللَّهُمَّ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْت َ فَإِنْ مُتَّ مِنْ لَيْلَتِکَ فَأَنْتَ عَلَی الْفِطْرَةِ وَاجْعَلْهُنَّ آخِرَ مَا تَتَکَلَّمُ بِهِ قَالَ فَرَدَّدْتُهَا عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا بَلَغْتُ اللَّهُمَّ آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِي أَنْزَلْتَ قُلْتُ وَرَسُولِکَ قَالَ لَا وَنَبِيِّکَ الَّذِي أَرْسَلْتَ ( صحیح بخاری۔ کتاب الوضو ۔ باب فضل من بات علی النوم )
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ سَوَائٍ عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْقُدَ وَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَی تَحْتَ خَدِّهِ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ قِنِي عَذَابَکَ يَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ ثَلَاثَ مِرَارٍ
(سنن ابی داؤد ۔۔ کتاب الادب ۔۔ باب مایقول عند النوم)


Tags:

No Comment to " Qari Shahid Mahmood | New Live Punjabi Mehfil e Naat Must watch it April 2018 "