News Ticker

Quran urdu translation only Quran with Urdu translation Para No 02 03

By Sadqe Ya Rasool Allah - Thursday, 24 May 2018 No Comments

Quran urdu translation only  Quran with Urdu translation  Para No  02 03


Quran urdu translation only  Quran with Urdu translation  Para No  02 03





عمل کی باتیں قسط :1

چونکہ ماہِ رمضان شروع ہو چکا ہے تو کوشش کریں رمضان میں روزانہ کسی بھی وقت کم از کم 2 نفل ایسے یکسو ہو کے پڑهنے کا اہتمام کرنا ہے، کہ جیسے حدیث شریف میں آتا ہے، کہ اللہ کی عبادت کر اِس انداز سے کہ تو اللہ کو دیکه رہا ہے، ورنہ اتنی کیفیت تو طاری کرنی ہی چاہئے کہ اللہ تجهے دیکه رہا ہے- اس لئے 2 نفل کی ایسی ہی مشق کرنے کی کوشش کریں- اس کے ساتھ ساتھ ہر فرض نماز کے بعد آیتُ الکرسی اور کم از کم 10دفعہ سبحان اللہ، الحمدللہ، اور اللہ اکبر پڑهنے کا اہتمام کریں-

اس رمضان کوشش کریں کہ اللہ سے اس کا خوب خوب فضل مانگیں- اور فضول چیزوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں-
فضول سے مراد :
فضول میں دل برا کرنے سے،
فضول میں مال اور وقت برباد کرنے سے،
فضول کی بحث آپس میں کرنے سے، ٹی وی پر سننے سے،
فضول سی انا کو خود داری سمجھنے سے،
فضول سے شک میں پڑ کر اسی پر کڑھتے رہنے سے،
فضول سی رسومات پوری کرنے سے،
فضول بے سند وظائف سے،
فضول ڈرنکس کو خوراک کا لازمی جز سمجھنے سے،
فضول کی افطاری پکس اپلوڈ کرنے سے،
اور ہر اس فضول عادات اور حرکات سے جو ہمارے روزے کو مخرور کر دے، اور ہماری عبادات کا ثواب کم کر دے-
اے ہمارے رب ہماری عبادات اور نیک عمل کو قبول کر-
آمین یا رب العالمین

Tags:

No Comment to " Quran urdu translation only Quran with Urdu translation Para No 02 03 "