News Ticker

Quran urdu translation only Quran with Urdu translation Para No 07 08

By Sadqe Ya Rasool Allah - Thursday, 24 May 2018 No Comments

Quran urdu translation only  Quran with Urdu translation  Para No  07 08







خوش رہنے کے لیے اس فارمولے پر عمل کریں
ایک خاتون کی عادت تھی کہ وہ روزآنہ رات کو سونے سے پہلے اپنی دن بھر کی خوشیوں کو ایک کاغذ پر لکھ لیا کرتی تھی
📝 ایک شب اس نے لکھا 📝
میں خوش ہوں کہ میرا شوہر تمام رات زور دار خراٹے لیتا ہے یعنی وہ زندہ ہے اور میرے پاس ہے نا۔۔۔
میں خوش ہوں کہ میرا بیٹا صبح سویرے اس بات پر جھگڑا کرتا ہے کہ رات بھر مچھر،کھٹمل سونے نہیں دیتے یعنی وہ رات گھر پہ ہی گذارتا ہے آوارہ گردی نہیں کرتا
میں خوش ہوں کہ ہر مہینہ بجلی،گیس،پانی،پیٹرول وغیرہ کا اچھا خاصا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ یعنی یہ سب چیزیں میرے پاس میرے استعمال میں ہیں نا۔۔
میں خوش ہوں کہ میرے کپڑے روزبروز تنگ اور چھوٹے ہورہے ہیں یعنی میرے پاس کھانے پینے کو خاصی مقدار میں غذا موجود ہے نا۔۔۔
میں خوش ہوں کہ دن ختم ہونے تک میرا تھکن سے برا حال ہوجاتا ہے یعنی میرے اندر دن بھر سخت کام کرنے کی طاقت ہے نا۔۔۔
میں خوش ہوں کہ روزانہ اپنے گھر کا جھاڑو پونچا کرنا پڑتا ہے اور دروازے کھڑکیاں صاف کرنا پڑتی ہیں یعنی میرے پاس کرائے کا ہی صحیح گھر تو ہے نا۔۔
میں خوش ہوں کہ کبھی کبھی بیمار ہو جاتی ہوں یعنی میں زیادہ تر صحت مند ہوں نا۔۔
میں خوش ہوں کہ ہر سال عید پر تحفے اور عیدی دینے میں جیب خالی ہو جاتی ہے یعنی میرے پاس چاھنے والے میرے عزیز رشتہ دار دوست احباب ہیں جنہیں تحفہ دے سکوں۔
میں خوش ہوں کہ روزانہ الارم کی آواز پر اٹھ جاتی ہوں ⏰ یعنی میں زندہ ہوں نا۔۔۔

(انمول لوگ ، انمول احساس)

Tags:

No Comment to " Quran urdu translation only Quran with Urdu translation Para No 07 08 "