News Ticker

Yousaf Memon Naat 2018 | Latest Mehfil e Naat Sunnat Nagar, on 5 May 2018

By Sadqe Ya Rasool Allah - Tuesday, 8 May 2018 No Comments

Yousaf Memon Naat 2018 | Latest Mehfil e Naat Sunnat Nagar, on 5 May 2018


Yousaf Memon Naat 2018 | Latest Mehfil e Naat Sunnat Nagar, on 5 May 2018





Read New Naat Sharif 2018

نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

میں اُن کی وجہ سے ہوں درج ذیل تین کے ساتھ
خدا کے ساتھ، صحیفے کے ساتھ، دین کے ساتھ

یہی بہت ہے، زیارت ہو ان کی آنکھوں کی
مجھے بٹھاؤ مدینے کے زائرین کے ساتھ

امانتوں کے تحفظ کی رسم کے ہیں امیں
ہمارا ربطِ مسلسل ہے اک امین کے ساتھ

زمین زاد اگر کوئی اور ہے تو بتا
جو بے حجاب رہا عرش کے مکین کے ساتھ

وہ بادشاہ غلاموں میں ایسے رہتا تھا
افق پہ جیسے جڑا ہے فلک، زمین کے ساتھ

یہی نہیں کہ اتارا تھا صرف حسنِ تمام
خدا نے عشق اتارا تھا اُس حسِین کے ساتھ

سوال: کتنے برس تک زمیں تھی رشکِ فلک؟
جواب: صرف تریسٹھ برس، یقین کے ساتھ!

عمیر نجمی

غبارِ خاطر
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کی اینڈرائید ایپلیکیشن
(وقت کی ایک اہم ضرورت!)
وقت، حالات اور ضرورت کا ادراک کرتے ہوئے امت مسلمہ کے مسائل کو حل کرنا اہل علم حضرات کی ذمہ داری ہے اور الحمد للہ کسی دور میں اہل علم حضرات نے اس میں کمی یا کوتاہی نہیں کی، ایک وقت تھا جب لوگ خط و کتابت کرتے، ڈاکخانہ بھیجتے اور پھر کئی دنوں بعد وہ خط متعلقہ فرد تک پہنچتا، کئی دن بعد جواب آتا، پھر وقت کے ساتھ ترقی ہوتی گئی تو کچھ عرصہ بعد یہ ہوا کہ ایک دن میں ڈاک پہنچنے لگی، پھر کچھ عرصہ بعد انٹرنیٹ اور کمپیوٹر نے یہ سہولت کردی کہ ایک جگہ سے ای میل لکھی اور دوسری جگہ اسی وقت پہنچ گئی، مگر ہر فرد کمپیوٹر سے وابستہ ہو، یہ بھی ممکن نہ تھا، چنانچہ مرور زمانہ کے ساتھ وقت اور حالات میں تیزی آئی اور ایک چھوٹا سا جیبی سائز موبائل فون (اسمارٹ فون) لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کا متبادل بلکہ نعم البدل بن گیا اور موبائل کے آنے کے بعد سوشل میڈیا نے بہت جلد ترقی کی، اس حساب سے اہل علم حضرات کی ذمہ داری بڑھ گئی کہ وہ امت کی فوری رہنمائی کا فریضہ انجام دیں، اس وقت موبائل کی دنیا میں اینڈرائید ایپلیکیشن ایسی فرینڈلی ایپ ہے جو ہر مزاج اور طبقہ کے افراد کو دوستانہ ماحول مہیا کرتی ہے، اہل علم حضرات نے اس پر بھی اپنا کردار ادا کیا اور مختلف نوعیت کی دینی خدمات انجام دیں اور ان خدمات کا تسلسل جاری و ساری ہے، آج جب یہ خبر موصول ہوئی کہ مادر علمی جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاون کی اینڈرائید ایپ لانچ کردی گئی ہے، تو خوشی کا ٹھکانا نہ رہا، الحمد للہ! وقت اور ضرورت کے اعتبار سے یہ بڑی اہم دینی خدمت ہے جہاں ایک عام فرد اپنے موبائل میں ہی دینی علم سے متعلق مستند معلومات اور شرعی مسائل کا فوری جواب حاصل کرسکتا ہے، اس لئے اس ایپ سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔ (بلندیات)
پلے اسٹور سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کا لنک یہ ہے۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=banuri.edu.pk

Tags:

No Comment to " Yousaf Memon Naat 2018 | Latest Mehfil e Naat Sunnat Nagar, on 5 May 2018 "